افغانستان کے رہنما استاد کریم خلیلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
حذب واحد اسلامی افغانستان کے رہنما استاد کریم خلیلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کریم خلیلی سے ملاقات کے دوران کہناہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت، معاشی اور عوام کی سطح پر تعلقات مضبوط کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے موقف ہے افغان تنازعے کا ملٹری حل نہیں، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے،افغانستان میں تنازعے کے باعث افغان عوام نے بہت تکالیف برداشت کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کے بعد پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند ہے، پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
-->
Comments