وفاقی وزیرداخلہ کانوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان


 اسلا م آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی حکومت نے نوازشریف کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی،سابق وزیراعظم کا پاسپورٹ16فروری کو کینسل کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ 16فروری کو کینسل کرنے دیں گے ،یہ اقامہ کیوں لیتے تھے انہیں اپھی دھرتی پر یقین نہیں ،یہ سب چور اپنی چوریاں بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں، میں نے پہلے ہی کہاتھا پیپلزپارٹی سینیٹ،ضمنی انتخاب میں حصہ لےگی، پیپلزپارٹی سینٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اس کا مطلب ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ڈاکوئوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ،اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات کردی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی تھریٹس موجود ہیں،اسلام آباد کی سکیورٹی کے لئے ایگل سکواڈ تعینات کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ مینول ویزہ سسٹم ختم کردیا گیا ،چین افغانستان سمیت تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کررہے ہیں جویکم جنوری سے آن لائن ہوجائیں گے

Comments