آخر کار بلی تھیلے سے باہر آگئی: مریم نواز کے انٹرویو پر چودھری منظور کا ردعمل
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور احمد نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کار بلی تھیلے سے باہر آہی گئی۔
ہم نیوز کے مطابق چودھری منظور احمد نے کہا کہ لوگ سوال کرتے تھے کہ پی ڈی ایم کیوں توڑی گئی؟
انہوں نے کہا کہ اب جواب مل گیا ہے کہ پی ڈی ایم اس لئے توڑی گئی کہ عمران خان کے 5 سال پورے کروانے تھے۔
چودھری منظور احمد نے استفسار کیا کہ اگر عمران خان کے 5 سال پورے ہی کروانے تھے تو لانگ مارچ کا ڈرامہ کس لئے تھا؟
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کے 5 سال پورے ہی کروانے تھے تو استعفوں کا تماشہ کیوں لگایا گیا؟
پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منطور احمد نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کر رہے ہیں اور ن لیگ عمران خان کے 5 سال پورے کروا رہی ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور کورونا کی ناقص پالیسی کے سبب مر رہے ہیں مگر ن لیگ عمران خان کی حکومت کے 5 سال پورے کروا رہی ہے۔
پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظوراحمد نے دعویٰ کیا کہ ہم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے قریب پہنچ گئے تھے مگر اب سمجھ آئی کہ پی ڈی ایم کو شعوری طور پر توڑا گیا تا کہ عمران خان کے 5 سال پورے کروا سکیں۔
سرکاری اسپتالوں میں مہنگے علاج کے علاوہ کیا تبدیلی آئی؟ بلاول بھٹو
ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما چودھری منظور احمد نے استفسار کیا کہ ن لیگ بتائے کہ 5 سال پورے کروانے کی گارنٹی کس نے کس کو دی ہے؟
Comments